نئی دہلی 21 جولائی (یو این آئی) انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کا زور سب کو اچھی تعلیم دینے اور مستقبل کی مضبوط بنیاد تیار کرنے پر رہے گا اور اسے سب کے مشورہ سے تیار کرنے کے لئے اس کے بارے میں تجاویز دینے کی تاریخ 31 جولائی سے بڑھاکر 15 اگست کردی گئی ہے۔
مسٹر
جاوڈیکر نے آج راجیہ سبھا میں نئی تعلیمی پالیسی سے وابستہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے تعلیم کے بھگوا کرن اور ریاستوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے اپوزیشن کے خدشات کو پوری طرح مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ گاوؤں سے لے کر شہروں تک اور اداروں اور تنظیموں سے لے کر وزارتوں وغیرہ سے اس بارے میں تجاویز اور مشورہ لیا گیا ہے۔